web urdu news

                            لاکھوں افراد کیلئے فیس بک کی سروس متاثر

— فیس بک فائل فوٹو

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

ہفتے کی دوپہر فیس بک کے لاکھوں صارفین کو سروس استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا رہا ۔

دنیا میں انٹرنیٹ کی بندش کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹکٹر نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ہفتے کو فیس بک صارفین کی ایک بڑی تعداد فیس بک کا استعمال نہ کر سکی۔

                              فیس بک ایپ میں آ رہا ہے 360 ڈگرِی فیچر

بشکریہ ڈیلی میل۔

فیس بک بہت جلد موبائل صارفین کو 360 ڈگری فوٹو فیچر فراہم کرے گا جس کی مدد سے صارفین وی آر فوٹو بنا کر اسے کور فوٹو کے طور پر بھی لگا سکیں گے۔

اپیل اور اینڈرائڈ دونوں کے صارفین فیس بک کے 360 ڈگری فوٹو فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فیس بک ایپ میں جانے کے بعد اسٹیٹس کے آپشنز میں جا کر ’360 فوٹو فیچر‘ کو منتخب کر سکتے ہیں۔

بشکریہ ڈیلی میل۔

صارفین 360 ڈگری فوٹو لینے کے بعد اسے فیس بک کے کور کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں یا پھر اسے اپنی ٹائم لائن پر شیئر کر سکتے ہیں۔

360 ڈگری کی ہر تصویر موبائل میں کیمرا رول یا گیلری میں براہ راست محفوظ ہوجائے گی۔

صارفین کو پیناروما شاٹ لینے کے لئے اب کسی خاص کیمرے یا ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ ایسی کو بھی تصویر 360 ڈگری فیچر کے ذریعے بنا سکیں گے۔

                          گوگل کا نیا اینڈرائڈ ’اوریو‘ متعارف: اس میں نیا کیا ہے؟

تصویر بشکریہ گوگل

گوگل نے اپنے موبائل فونز کے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے جسے ’اوریو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ آپریٹنگ سسٹم کی تیاری میں شریک ایک گوگل اہلکار نے بتایا ہے کہ اوریو  کچھ ہی ماہ میں موبائل فون صارفین کو دستیاب ہو گا۔

گوگل حکام کا دعویٰ ہے کہ ’اوریو‘ گزشتہ آپریٹنگ سسٹم کی نسبت دوگنا تیز ہے اور اس میں بیٹری تمام فیچرز کے استعمال کے باوجود زیادہ دیر تک چلے گی۔

تصویر بشکریہ گوگل

اوریو سسٹم میں صارفین تمام فیچرز کا نہ صرف نوٹیفیکیشن بغیر ایپ کھولے دیکھ سکتے ہیں بلکہ پیغامات کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔ نئے آپریٹنگ سسٹم میں  صارفین موبائل بیک گراونڈ کو منی مائز بھی کر سکتے ہیں جس سے بیٹری کا استعمال انتہاہی محدود ہو گا اور وہ زیادہ دیر تک چلے گی۔

گوگل نے ’اوریو‘ میں پکچر ان پکچر موڈ بھی شامل کیا ہے جس کی مدد سے ایک وقت میں دو ایپس استعمال کی جا سکیں گی۔

تصویر بشکریہ گوگل

اسی طرح نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین کو کاپی پیسٹ کا ٹول بھی ملے گا جو کہ کاپی کیا گیا لنک یا ٹیکس پیسٹ کرنے کے لیے ممکنہ جگہ یا فائل کو نمایاں کر گا۔

اس سسٹم میں آٹو فل ٹول بھی موجود ہے جو ایپ کے پاسورڈ اور دیگر حساس معلومات کو خوفیا رکھتا ہے۔

گوگل نے نئے آپریٹنگ سسٹم میں نئے ایموجیز بھی شامل کئے ہیں ۔

تصویر بشکریہ گوگل

ایک گوگل اہلکار کے مطابق ’اوریو‘ رواں سال کے آخر تک پکزل فون ، نیکیسز 5 ایکس، نیکسز 6 پی، سام سنگ ، شارپ ، سونی، ہواوی، ایچ ٹی سی، ایل جی اور دیگر اینڈ رائڈز سمارٹ فونز کے صارفین کو دستیاب ہو گا۔

                       ٹوئٹر پر اب غیر ضروری نوٹی فکیشن سے جان چھڑائیں

ٹوئٹر نے صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا جس کی مدد سے اب کسی بھی نئے اکاؤنٹ یا اجنبیوں کی جانب سے آنے والے پیغامات کو روکا جا سکے گا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر ابھی یہ نیا فیچر ٹیسٹ کررہا ہے تاکہ صارفین جعلی اکاؤنٹس کے خلاف ٹوئٹر کو شکایت کر سکیں جب کہ اس نئے فیچر کو “میوٹ” فیچر کا نام دیا گیا ہے۔

میوٹ فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارفین سیٹنگ میں موجود نوٹیفیکیشن بٹن کا استعمال کریں جس کےبعد غیرضروری پیغامات کو ازخود بند کیاجاسکے گا۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر نے اجنبیوں کی طرف سے آنے والے پیغامات کے لئے ایک نیا ان باکس ترتیب دیا ہے جس میں اجنبیوں کی جانب سے آنے والے پیغامات صارفین کے سامنے آنے سے پہلے ہی اسی باکس میں چلے جائیں گے۔

یہ نیا فیچر صارفین کی پریشانی کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا بلکہ کچھ حد تک لوگوں کو پریشانی اور مصیبت سے بچائے گا۔

خیال رہے کہ سال 2014 میں 23 ملین صارفین کی شکایات ٹوئٹر کو موصول ہوئیں تھیں جس میں غیرضروری نوٹی فکیشن اور اجنبیوں کے پیغامات کی شکایات سب سے نمایاں تھیں۔

                            انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا

انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا

 اسنیپ چیٹ، فیس بک اور واٹس ایپ کی طرح اب انسٹا گرام کے صارفین بھی لائیو فیچر سے باآسانی ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

انسٹا گرام نے صارفین کے لئے ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کیا ہے جس کا نام ” گو لائیو” رکھا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کو اپنے پاس محفوظ بھی کرسکتے ہیں اور بطور اسٹوری بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں صارف اپنے متعدد دوستوں کے ساتھ لائیو جا سکتا ہے اور لائیو ویڈیو پر وہ اپنے کچھ مخصوص دوستوں کو چن کر اپنی ویڈیو پر کمنٹ اور لائکز بھی حاصل کرسکتے ہیں یا ایموجی بھی بھیج سکتے ہیں۔

گو لائیو فیچر کا آئی کون دائیں جانب دئے گئے آئی کون کے سب سے نیچے نمایاں ہوگا جس پر کلک کرکے صارفین لائیو ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے آفیشل کے مطابق ویڈیو فیچر کو ابتدائی طور پر کچھ صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم آئندہ ماہ اس فیچر کو دنیا بھر کے تمام صارفین استعمال کرسکیں گے

         سوشل میڈیا کازیادہ استعمال نوجوانوں کونفسیاتی مریض بنانے لگا

سوشل میڈیا کازیادہ استعمال نوجوانوں کونفسیاتی مریض بنانے لگا

سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے ذہنی دباؤ نوجوانوں کو نفسیاتی مریض بنانے لگا، نیند کی کمی سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتیں بھی ماند پڑنے لگیں۔

رائل کالج فار پبلک ہیلتھ کی تازہ تحقیق کے مطابق ہر وقت موبائل ، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر کی اسکرین پر جمی نظریں اور اس دوران مختلف ایپس کا استعمال نوجوانوں کے ذہنی دباؤ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے اور اس کی وجہ سے نوجوان نسل نفسیاتی مسائل کا شکار ہورہی ہے۔

رائل کالج فار پبلک ہیلتھ کے مطابق سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث نوجوانوں میں نیند کی کمی بڑھتی جارہی ہے جس سے ان کی ذہنی صلاحیتیں ماند پڑرہی ہیں ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے مثبت اثرات سے اجتناب نہیں لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی انسان کے دل و دماغ کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی وجہ سے خاص طور پر نوجوان بچے اور بچیوں میں ذہنی انتشار اور بعض معاملات میں احساسی محرومی جیسے عوامل بھی سامنے آتے ہیں۔

رائل کالج فار پبلک ہیلتھ کی اس تازہ تحقیق میں 14 سے 24 برس کے 1500 سے زائد نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا

                    اسنیپ چیٹ صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف

اسنیپ چیٹ صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف 

اسنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیئے ہیں جس کے ذریعے صارفین لنکز وائس فلٹر اور بیک ڈراپ خود سے شامل کرسکتے ہیں۔

ان فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے اسنیپ چیٹ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

ان فیچرز کو آئی او ایس اور اینڈرئیڈ سسٹم کے تحت استعمال ہونے والے اسمارٹ فونز میں بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

اسنیپ چیٹ میں اس سے پہلے لنکز شامل کرنے کا آپشن نہیں تھا۔ لیکن کمپنی کی جانب سے اب اس اصول کو بدل کر اس کے حصول کی آسانی کے لیے پیپر کلپ فیچر کو متعارف کروایا ہے۔

اس کے ذریعے صارفین اپنی اسنیپ چیٹ میں ویب سائٹ کا لنک بھی رکھ سکتے ہیں تاکہ دیکھنے والے اس لنک کو اپنی ونڈو براؤزر پر کھول کے مزید معلومات حاصل کرسکیں جب کہ اس کا استعمال فی الحال اشتہارات تک محدود رکھا گیا ہے۔

پیپر کلپ:

صارفین کو اسنیپ چیٹ میں لنک شامل کرنے کے لیے پیپر کلپ فیچر کے آپشن پر جانا پڑے گا جو کے ایک سیدھی لکیر والی ٹول کٹ میں نمایاں ہورہا ہوگا وہاں جا کر اپنا لنک اس میں رکھنا ہوگا۔

مثال کے طورپر آپ نے کسی ریسیپی کی تصویر ڈالی ہے تو اس پر لنک کو شامل کردیں کیونکہ جب تک یہ لنک کھولا نہیں جائے گا صارفین اندر کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔

اسنیپ چیٹ کی پالیسی کے مطابق کوئی بھی مواد ڈالنے کے لیے اس کے اصول کو مد نظر رکھنا لازم ہے۔ ایسی تمام ویب سائٹ جو کہ خطر ناک ثابت ہوں یعنی ان کے ذریعے ہیکنگ کی جاسکتی ہے تو اس کے لیے اسنیپ چیٹ خود حفاظتی ٹولزکا بندوبست کرے گا اور صارفین کو اس سے محتاط کرے گا۔ ان کے لنک کا پری ویو ایک بار اپ لوڈ کرنے سے پہلے دکھا دیا جائے گا۔

بیک ڈراپ:

دوسرا نیا فیچر بیک ڈراپ کی صورت میں منظر عام پر لایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی کسی بھی اسنیپ کا نا پسندیدہ  بیک ڈراپ تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے استعمال کے لیے ٹولز کے آپشنز میں جا کر قینچی بنے ہوئے آئی کون کے اوپر کلک کرنا ہے جو کے دائیں جانب نمایاں ہوگا۔

اس میں مختلف قسم کے پیٹرنز، پوپ اپز، اسٹرابیری موٹفز اور  فائرایموجی والے بیک ڈراپ پائے جائیں گے۔ بیک ڈراپ کے حصول کے بعد صارفین اس چیز کو آؤٹ لائن کردیں جو وہ فلٹر سے باہر کرنا چاہتے ہیں پھر بیک ڈراپ اسنیپ کے پیچھے نمودار ہوجائے گا۔

وائس فلٹر:

اسنیپ کی ریکارڈنگ کے بعد صارفین کی جانب سے ریکارڈ کی گئی آواز میں مختلف قسم کی آوازیں شامل کرسکتے ہیں۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے آواز کو ریکارڈ کرنا ہوگا پھر بنے ہوئے اسپیکر والے نشان کو دبا کر صارفین کوئی بھی آواز کے اسٹائل کو شامل کرسکتے ہیں جس میں بلی ،بھالو، ایلین اور اُلو کی آواز شامل ہے۔

               فیس بک پر غلط معلومات شیئر کرنے والوں کی اب پکڑ ہوگی

فیس بک پر غلط معلومات شیئر کرنے والوں کی اب پکڑ ہوگی

فیس بک کے ذریعے سنسنی سے بھرپور اور غلط خبریں عام کرنے والے ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ فیس بک نے اس کی روک تھام کے لئے جامع منصوبہ بنالیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ فیس بک سے جہاں ایک دوسرے سے رابطے بڑھانے کا کام لیتے ہیں وہیں بعض افراد اور گروپ اس کا استعمال کرتے ہوئے گمراہ کن معلومات عام کر رہے ہیں۔

فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ چند چھوٹے گروپ غیر معیاری اور من گھڑت معلومات پر مبنی روزانہ کی بنیاد پر متعدد پوسٹ کرتے ہیں جن کی نشاندہی کر کے انہیں اس کام سے روکا جائے گا۔

فیس بک کے مطابق گزشتہ سال امریکی صدارتی انتخاب کے دوران بعض صارفین نے چند گروپس نے من گھڑت معلومات کا پرچار کیا جسے دیکھتے ہوئے اس کی روک تھام مزید ضروری ہوگئی ہے۔

فیس بک کے نائب صدر ایڈم میسوری کا کہنا ہے کہ ہمارے ریسرچر نے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد مشاہدہ کیا ہے کہ چند افراد اور گروپ روزانہ فیس بک کی مدد سے ایک لنک کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کن مواد شیئر کرتے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو لنک کے ذریعے اپنے مواد تک پہنچانا ہوتا ہے۔

ایڈم میسوری کا کہنا ہے کہ ایسے گروپ عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایسا اس لئے کرتے ہیں تاکہ ان کا مواد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ پائے تاہم عموماً لنک کے ذریعے دی گئی معلومات سنسنی سے بھرپور، گمراہ کن اور کوالٹی کے اعتبار سے غیر معیاری ہوتی ہے اس لئے اس کی روک تھام کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

فیس بک کے نائب صدر نے یہ تو نہیں بتایا کہ گمراہ کن مواد کو روکنے کے لئے وہ کیا کرنے جارہے ہیں تاہم انہوں نے صرف اشارہ دیا کہ غیرمعیاری معلومات کی تشہیر کرنے والوں کا مواد فیس بک کے خود کار نظام کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں تک نہیں پہچ پائے گا اور دیا گیا لنک ازخود غیرموثر ہوجائے گا۔

                       واٹس ایپ پر کاروباری صارفین کیلئے گرین چیک کی آسانی

واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کی شناخت کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے یہ پتا چل سکے گا کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے کس شخص کا نمبر صرف کاروباری استعمال کے لیے ہے۔

اب تک چیک سائن کی سہولت فیس بک اور ٹوئٹر میں فراہم کی گئی تھی جو نیلے رنگ سے ظاہر ہوتا ہے۔

تاہم، واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ “گرین چیک” سائن جلد واٹس ایپ میں شامل ہوجائے گا۔

فی الحال گرین چیک فیچر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے اسے بی ٹا ورژن کے کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اور جلد ہی اسے اینڈرویئڈ اور آئی فون دونوں کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس فیچر سے صارفین کو کاروبار کے لیے بات چیت کرنے میں آسانی فراہم کی گئی ہے  اور اس طرح وہ اپنے رابطوں میں یہ بات ظاہر کردیں گے کہ ان کا یہ نمبر صرف کاروباری استعمال کے لیے ہے۔

واٹس ایپ کمپنی نے کچھ کاروباری نمبرز کی تصدیق کردی ہے  جب صارفین نمبر کے آگے گرین چیک دیکھیں گے تو یہ پتا چل سکے گا کہ اس صارف کا فون نمبر کاروباری اکاؤنٹ سے تعلق رکھتا ہے۔

گرین چیک  لگے کاروباری نمبر کا نام خود سے واضح ہو رہا ہوگا اور صارفین چاہیں تو اپنے منتخب کرنے والے نام سے بھی اس نمبر کو محفوظ کرسکتے ہیں۔

صارفین کسی مشکل یا نا پسندیدگی کے باعث کاروباری نمبرز کو بلاک بھی کرسکتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *